میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے،ناصرحسین شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے،ناصرحسین شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں، وزیراعلی سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وفاقی وزیر اطلاعات سندھ حکومت سے این ایف سی کے تحت دیئے گئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے۔یہ حق سندھ اسمبلی کو حاصل ہے کہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے، وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں