کورونا سے بچاؤ کا انجکشن بلیک میں بیچنے والا مافیا بے نقاب
شیئر کریں
کورونا کا انجکشن ‘ایکٹیمرا’ بلیک میں بیچنے والا مافیا بے نقاب ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی چینلکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے جس میں ملزمان سے انجکشن بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار 6 ملزمان سے انجکشن کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی جو یہ بلیک میں 6 لاکھ تک بیچ رہے تھے۔ اس انجکشن کی اصل قیمت 12 ہزار ہے لیکن یہ گروہ اسے 6 لاکھ روپے تک کی قیمت میں فروخت کر رہا تھا۔اس موقع پر اے سی ماڈل ٹاؤن اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرنے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس گینگ کے 6ارکان کو گرفتار کرلیا اور قبضے سے ایکٹیمرا انجکشنز برآمد کرلئے گئے ہیں۔ اس حوالیسے بات کرتے ہوئے ایسی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے کہا ہے کہ ہمیں اس طرح کی شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں جس میں ملزمان کسی سے انجکشن کے پیسے لے کر غائب بھی ہو جاتے تھے جبکہ دوسری جانب اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرشوکت وہاب کاکہنا تھا کہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔