میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی وزیرستان ،بارودی سرنگ دھماکا ،سکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان ،بارودی سرنگ دھماکا ،سکیورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

جنوبی وزیر ستان کی تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں پیش آیا جہاں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکار پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،سپاہی ایاز الدین فرنٹیر کانسٹیبلری سے تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں