میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرمعیاری گندم استعمال کرنے والے فلورمل مالکان آزاد

غیرمعیاری گندم استعمال کرنے والے فلورمل مالکان آزاد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) غیر معیاری گندم کا استعمال، حیدرآباد کی چار فلور ملز کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی، نیو سندھ رورل فلور ملز، سن وے، ڈی ایم اور سپر شاہین فلور ملز کے نام محکمہ داخلہ سندھ کو بھیجے گئے تھے، فلور ملز مالکان معاملے سے ہی بے خبر نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر معیاری گندم استعمال کرنے والی چار فلور ملز کی خلاف سندھ حکومت و محکمہ خوراک کوئی کارروائی نہ کر سکا ہے، 22 اپریل کو ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی نے انٹیلی جنس رپورٹس کے بنیادوں پر محکمہ داخلہ سندھ کو غیر معیاری گندم استعمال کرنے والی 13 فلور ملز کے نام بھیجے تھے جن میں حیدرآباد کی نیو سندھ رورل فلور ملز، سن وے رورل فلور ملز، ڈی ایم رورل فلور ملز اور سپر شاہین فلور ملز شامل تھیں، رپورٹ کو 20 دن سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مذکورہ چارون فلور ملز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی محکمہ خوراک نے مذکورہ فلور ملز کا کوٹا
بند کیا ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر سپر شاہین فلور مل کے مالک کنہیا لال کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے کا پتہ نہیں ہے نہ ہی کسی نے انہیں رپورٹ دی ہے اور نہ ہی لیٹر دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں