میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خفیہ معلومات کی تشہیر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

خفیہ معلومات کی تشہیر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے حساس خفیہ معلومات اور خفیہ دستاویزات کی سوشل میڈیا پر غیر مجاز تشہیر پر کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلانا پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچانے کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس تناظر میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کو افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں