میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ایچ کیو حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل

جی ایچ کیو حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے پرتشدد احتجاج اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر ہوں گی۔پولیس ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں پر پولیس نے راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 17 مقدمات درج کیے ہیں۔ فوجی تنصیبات پر حملے کے سنگین الزامات میں سابق وزیرقانون راجا بشارت کو گرفتار کیا جائے گا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرا اظفر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں ایس ڈی پی او کینٹ،ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او آر اے بازار، ویسٹریج، سول لائنز، انچارج انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ بھی بطور ارکان شامل ہوں گے۔کمیٹی ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے میں معاونت کرے گی۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے اور مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی کارکنان نامزد ملزمان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں