میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجی اسپتالوں میں کرونا مریضوں کا علاج ،سندھ حکومت نے مسودہ تیار کرلیا

نجی اسپتالوں میں کرونا مریضوں کا علاج ،سندھ حکومت نے مسودہ تیار کرلیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کرونا وائرس میں مبتلا افراد کے علاج کیلیے نجی اسپتالوں کے انتخاب کا مسودہ تیار کرلیا گیا، صوبائی حکومت منتخب کردہ اسپتالوں کو دو سو مریضوں کے اخراجات کی رقم پیشگی ادا کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی سہولت کیلیے منتخب نجی اسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولتیں دی جائیں گی جس کا مسودہ تیار کرلیا گیا، صوبائی حکام کی جانب سے تیار کردہ مسودے کے تحت نجی اسپتالوں کا انتخاب عمل لایا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ نجی اسپتالوں پر مشتمل کور گورپ آف جنرل اسپتال تشکیل دیا جائے اور مسودے کی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے منظوری سے بعد نجی اسپتالوں سے معاہدہ طے کیا جائے ۔رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے اسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے اور منتخب کردہ اسپتالوں کو فی مریض یومیہ 65 ہزار روپے صوبائی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج مریض کیلیے یومیہ 1 لاکھ 10 ہزار روپے کے اخراجات ادا کیے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت سندھ کی جانب سے مسودے کے مطابق منتخب کردہ اسپتالوں کو دو سو مریضوں کے علاج کی پیشگی رقم ادا کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ معاہدے کے تحت کرونا مریضوں کے لیے علاج کیلیے سندھ حکومت کی جانب سے لیاقت نیشنل، ضیا الدین، ساتھ سٹی، التمش جنرل اسپتال اور پٹیل اسپتال شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں