میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان: بارشیں،سیلاب ہرطرف تباہی، سیکڑوں مکانات زمیں بوس

بلوچستان: بارشیں،سیلاب ہرطرف تباہی، سیکڑوں مکانات زمیں بوس

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

بارشیں اور سیلاب سے بلوچستان میں حالات خراب، ہر طرف تباہی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے، متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے تباہی پھیل گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 127 ہوگئی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے اور 565 کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، گیارہ پل سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔سیلاب سے پانچ سو پینسٹھ کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، گیارہ پل سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے، کراچی کوئٹہ شاہراہ پر متبادل اور عارضی راستوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔دوسری جانب راجن پور میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، 75 سے زائد آبادیاں متاثر ہوئیں، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں خراب ہوگئیں، متاثرین کیلئے پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ فعال کردیا گیا، تونسہ شریف کی بستی چھتانی، بستی احمدانی، زندہ پیر موڑ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں