میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں واٹر کارپوریشن نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی میں واٹر کارپوریشن نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے رین ایمرجنسی نافذ کردی، اس ضمن میں سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ متوقع بارشوں کے پیشِ نظر واٹر کارپوریشن کا تمام عملہ ہائی الرٹ رہے گا اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور میئر کراچی کے احکامات پر واٹر کارپوریشن نے عملدرآمد کرتے ہوئے تمام سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری ہائی الرٹ ہے اور بارش سے قبل شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر 30سکشن مشینیں پہنچا دی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف ڈیپ ایریا میں بھی سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس پہنچائیں جائیں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ برسات کے پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں سڑکوں پر موجود رہیں گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں