معززججزجواب دیں ، عدالتیں رات بارہ بجے کیوں کھولیں ؟ عمران خان
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے نکل کر بتا دیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور! پاکستان ایک قوم بن چکی ہے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں یا غلامی، کیا ہم امریکیوں کی غلامی کرنے آئے ہیں؟پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ باہر سے مسلط کی گئی حکومت کو نہیں مانتے نوازشریف اور ان کی فیملی پر مقدمات ہیں یہ ضمانت پر ہیں مفرور ہیں امریکیوں نے زیادتی کہ ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کا کوئی وزیراعظم ہٹایا جاتا تو مٹھائیاں تقسیم ہوتی تھی مجھے ہٹایا گیا تو عوام نے اتنی عزت دی جس پراللہ کاشکرادا کرتا ہوں قوم ملک بھرمیں نکلی جس پرپوری قوم کاشکریہ اداکرتاہوں اتوار کے روز ملک بھرمیں لوگ نکلے پاکستان ایک قوم بن چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری قوم ان ڈاکوؤں کوکبھی تسلیم نہیں کریگی پاکستان کے ہرشہرمیں نکلوں گا،غیرت مند عوام کو ان بے غیرتوں کیخلاف کھڑاکروں گا، چیلنج کرتا ہوں پاکستان کی تاریخ میں ایسی عوام سڑکوں پر نہیں نکلی ہو گی چیلنج کرتا ہوں تاریخ لوگ سڑکون پر نکالوں گا، شہبازشریف پر40ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں کیا ہم شہبازشریف کو اپنا وزیراعظم مانیں گے؟ جوبھی سمجھتاہے ہم چوروں کوقبول کرینگے سب کان کھول کر سن لو یہ وہ 1970 کا پاکستان نہیں، امریکیوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کو ہٹایا تھا یہ وہ پاکستان نہیں، باشعور لوگوں کا ملک ہے یہ سوشل میڈیا کا پاکستان ہے، 6کروڑلوگوں کے پاس موبائل فون ہیں ان کی آوازکوئی بندنہیں کر سکتا سوشل میڈیاپر جو کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے شہبازشریف کان کھول کرسن لوجس دن کال دی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے میں نے کیا جرم کیا تھا جو رات12 بجے عدالت کھولی گئی ہمارے اس کھیل میں دو زبردست ہیرو نکلے ہیں علی محمدخان نے زبردست تقریر کی مجھے آپ پرفخر ہے دوسرا ہیرو قاسم سوری ہے، ججز سے پوچھتا ہوں کیاقاسم سوری نے درست نہیں کہا تھا مراسلے میں واضح لکھا ہے امریکا تب پاکستان سے تعلقات ٹھیک کریگااگرعمران خان کوہٹاؤگے مراسلے میں لکھا تھا عمران خان کو ہٹادو پاکستان کوسب معاف کر دیا جائے گا۔عمران خان نے دوٹوک پیغام دیا کہ او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے تم ہوکون ہمیں معاف کرنے والے؟ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتے غریب غیرت مندآدمی کی بھی سب عزت کرتے ہیں، لاالہ الاللہ پر ایمان ہو تو کبھی کسی امریکا یا سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے ہمیں کوئی کچھ بھی کہے ہم نے لاالہ الاللہ پر کھڑا ہونا ہے شہبازشریف کہتاہے بھکاری کبھی اپنی مرضی نہیں چلاسکتا۔