میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹرن کے بعدنون ٹرن ، حکومت وزیراعظم کے تنخواہ بڑھانے کے اعلان سے پیچھے ہٹ گئی

یوٹرن کے بعدنون ٹرن ، حکومت وزیراعظم کے تنخواہ بڑھانے کے اعلان سے پیچھے ہٹ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے بظاہر ‘یوٹرن’ لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چونکہ تنخواہوں میں چند ماہ قبل ہی اضافہ کیا گیا تھا اس لیے حکومت مزید اضافہ نہیں کررہی۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے فلور پر بطور وزیر اعظم اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے تنخواہوں، پنشن اور مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ‘چونکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چند ماہ قبل اضافہ کیا گیا تھا اس لیے ہم ان کی تنخواہ دوبارہ نہیں بڑھا سکتے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ ‘یو ٹرن’ نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تنخواہوں کے مسائل پر ا?ئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا، اس دوران ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا، مجھے امید ہے کہ اس سے کوئی الجھن باقی نہیں رہے گی۔منگل کے روز مفتاح اسماعیل نے دوران پریس کانفرنس کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کے دور میں ملکی معیشت کو بری طرح ‘نقصان’ پہنچا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ عوامی قرضوں کا حجم 6 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں