میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن سفیدہاتھی بن گیا

سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن سفیدہاتھی بن گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم سندھ کاماتحت ادارہ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن سفید ہاتھی بن گیا، صوبے بھر میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہونے اور اسکول بند ہونے کے باوجود سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کو 2 ارب 38 لاکھ روپے جاری کردیے ہیں۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں تقریباً 85 لاکھ بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، لیکن تقریباً 35 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، آئین میں تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے، لیکن حکومت سندھ بھی بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، صوبے میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہونے کے باوجود اداروں کو اربوں روپے جاری کیے جارہے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ نے ذیلی ادارے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کو 2 ارب 38 کروڑ 17 لاکھ 36 ہزار روپے جاری کردیے ہیں، سیف کی انتظامیہ،اسٹیبلشمنٹ کیلئے 29 کروڑ 52 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے پروگرامز کیلئے ایک ارب 77 کروڑ67 لاکھ روپے جاری ہوگئے ہیں۔ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، ٹیچنگ فار چینج کی مد میں 5کروڑ 59 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کو ٹریننگ اور اسسمنٹ کیلئے 12 کروڑ 43 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے، مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن یونٹ کو 45 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ اربوں روپے کی بجٹ استعمال کرنے کے باوجود اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کا حق دینے میں ناکام ہوگیا ہے۔ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن (سیف) کا کل بجٹ 9 ارب 52 کروڑ 69 لاکھ 44ہزار روپے ہے، اربوں روپے کے بجٹ استعمال کرنے کے باوجود سیف صرف1845 اسکول کے اخراجات برداشت کرتا ہے اور ان اسکولوںمیں4لاکھ 50 ہزار بچے داخل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں