میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہانگیرترین کے مخالفین وزیراعظم کوگمراہ کررہے ہیں،حامی ارکان کاغیرجانبدارانہ تحقیقا ت کامطالبہ

جہانگیرترین کے مخالفین وزیراعظم کوگمراہ کررہے ہیں،حامی ارکان کاغیرجانبدارانہ تحقیقا ت کامطالبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے حامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں جہانگیر ترین کے معاملے کی تحقیقات کیلئے غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے وزیر اعظم سے وقت مانگ لیا۔خط میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیرترین کے نام، ساکھ کو متاثر کرنی کی کوشش کی جارہی ہے، مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے مخالفین وزیراعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کر رہے ہیں، ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں۔خط پر ایم این ایز راجہ ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان اور جاوید وڑائچ سمیت 19 اراکین صوبائی کے بھی دستخط موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں