میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ،نئے کیسز سے ملک میں متاثرین 5478، اموات 95 ہوگئیں

کورونا وائرس ،نئے کیسز سے ملک میں متاثرین 5478، اموات 95 ہوگئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 478 ہوگئی ،95افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید 41 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے جس میں 41 لوگ مزید متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 1452 ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک موت بھی ہوئی جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 30 لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں ادھر صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 62 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں 65 نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 2656 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ان مجموعی کیسز میں زائرین سینٹر سے 701، رائے ونڈ سے منسلک 864، ایک ہزار 2 عام شہری اور 89 قیدی ہیں۔مزید یہ کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں ایک موت کی بھی تصدیق کی جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 24 ہوگئی۔پیر کو بلوچستان میں بھی ایک اور کیسز کیس تصدیق کی گئی۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک اور کیس کے بعد متاثرین کی تعداد 231 تک پہنچ گئی۔سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 12 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ۔ان نئے متاثرین کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 131 تک پہنچ گئی۔ادھر جہاں پاکستان میں کیسز اور اموات میں تیزی دیکھی جارہی ہے وہیں صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔پیر کو آنے والے نئے اعداد و شمار میں پاکستان میں مزید 67 افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ۔جس کے بعد ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1028 سے بڑھ کر 1095 تک پہنچ گئی ہے ۔نئے اعداد و شمار کے بعد مجموعی ملکی صورتحال کو دیکھیں تو پنجاب میں 2656 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس کے علاوہ سندھ میں 1452، خیبرپختونخوا میں 744 اور بلوچستان میں 230 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔مزید برآں اسلام آباد میں 131، گلگت بلتستان میں 224 اور آزاد کشمیر میں 40 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔پاکستان میں ہونے والی 95 اموات میں ابھی تک سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں