امریکی ایوان نمائندگان، ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق بل منظور ۔ بل کی حمایت میں تین سو باون اور مخالفت میں پینسٹھ ووٹ پڑے ۔ بل کے تحت ٹک ٹاک کو چینی پیرنٹ کمپنی سے پانچ ماہ میں علیحدگی کرنا ہوگی ۔ ناکامی پر امریکا میں ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا ۔ بل کے نفاذ کے لیے کانگریس کے بعد سینیٹ سے بھی منظوری لازمی ہوگی۔