ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 14ملزمان گرفتار
شیئر کریں
پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان رینجرزسندھ،پولیس اورکسٹم انٹیلی جنس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی گڈاپ سپرہائی وے سے ملحقہ علاقوں میں3مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 22800لیٹر ایرانی ڈیزل، 6فلنگ یونٹس،6ٹینک،4لاکھ 98ہزار350روپے کیش اور 17موبائل فونز برآمد کر کے 5ٹرک اور 2کاریں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گرفتار ملزمان کو بمعہ ایرانی تیل، گاڑیاں،کیش اور دیگر سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔