میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانولے رنگ کی وجہ سے امتیازی رویے کا سامنا ہے، آمنہ الیاس

سانولے رنگ کی وجہ سے امتیازی رویے کا سامنا ہے، آمنہ الیاس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ رنگ گورا نہ ہونے کہ وجہ سے اْن جیسے اداکاروں کو انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حال ہی میں خوبرو اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔آمنہ الیاس نے انکشا ف کیا کہ اپنے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار اور اداکارہ گورے لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیں گے کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کر رکھے ہیں۔آمنہ الیاس نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی رنگت اسکرین پر ساتھی اداکار کی رنگت سے ملتی ہوئی نظر نہیں آتی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں