میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہوا کو بجلی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ کرہ ارض کوبدل سکتا ہے

ہوا کو بجلی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ کرہ ارض کوبدل سکتا ہے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

آسٹریلیا کی موناش یونی ورسٹی کے محققین نے ہوا کو توانائی میں تبدیل کرنے کے قابل ایک انزائم دریافت کیا ہے، جس سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے آلات کی ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین نے تحقیق کے دوران نتیجہ اخذ کیا کہ مٹی کے بیکٹیریا سے ایک ہائیڈروجن استعمال کرنے والا انزائم ماحول کو توانائی کے ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے برقی رو پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سائنسی جریدے نیچرمیں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق Huc نامی انزائم برقی رو پیدا کرنے کے لیے ہوا میں ہائیڈروجن کی تھوڑی مقدار استعمال کرتا ہے۔لیبارٹری کی تحقیق اور الیکٹرو کیمسٹری ٹیکنالوجی نے ثابت کیا ہے کہ "انزائم ہاک” بجلی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ انزائم کو خود کو بھی آسانی کے ساتھ توانائی فراہم کرسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں