میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام

شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بیانات اور طرزِعمل سے جانبدار ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے، یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث جانبدار ہوگئے ہیں، ان کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے، اور یہ ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں