میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے اپنی عددی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے اپنی عددی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے اپنی عددی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی عددی پوزیشن واضح کرے، ہم تو ساتھ کھڑے ہو جائیں گے، انتشار آپ کی صفوں میں نظر آرہا ہے۔ملاقات کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایم کیوایم ایم کیو اور پی ٹی آئی قیادت کل اسلام آباد میں ملاقات کرینگے، تحریک انصاف ایم کیوایم کو یقین دہانی کرائے گی کہ ہمارا کوئی رکن ٹوٹ نہیں رہا جبکہ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو واضح مثبت پیغام نہیں دیا۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا وفد گورنر سندھ کے ساتھ آیا ہے اور آتا رہے گا، موجودہ سیاسی تناظر کے علاوہ دیگر چیزوں پر بات ہوئی ہے، انکا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کا حصہ رہے ہیں، جتنا بڑا حکومت کا حصہ تھے اتنا حق جتاتے رہے ہیں، نئی صورتحال پر اپوزیشن نے بھی انگیج کیا تھا، انکا نقطہ نظر بھی ہم نے سناتھا، نمبرز کی بات نہیں کس کا مقدمہ مضبوط ہے، اپوزیشن کو بھی ابھی جواب نہیں دیا ہے، موجودہ صورتحال میں جو رابطے ہوئے ہیں عوام کے سامنے رکھیں گے، حکومت آتی ہے چلی جاتی ہے، اس حکومت کا ساتھ اس لئے دیا تھا کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد تھا کے تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم سے بات کریں، ایم کیو ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے، متحدہ پر رتی بھر بھی محسوس نہیں ہوا کہ کسی اور جماعت کے ساتھ بیٹھے ہیں، وزیر اعظم کا پیغام لیکر آیا تھا، جس طرح ہماری قربتیں رہی ہیں انکو مزید مضبوط بنایا جائے، اپوزیشن کے خلاف وزیر اعظم مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے پاس اپنے نمبرز پورے ہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ عمران خان کو کمزور کرنے کے لئے بہت ساری چیزیں ہو رہی ہیں، اندرون و بیرون ملک ہر طرح کی چیزیں ہر دور میں ہوئی ہیں، جب بھی کسی لیڈر نے قوم کے لئے بات کی تو مشکلات آئی ہیں، ایم کیو ایم سے کہا ہمارا ساتھ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں