میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار

پاک فوج پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پاک آرمی پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز اور پولیس کی کراچی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک داعش کے 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نورمحمد عرف ابودردہ،حیات اللہ اورخان بہادرعرف قاری شامل ہیں، تینوں دہشت گرد پاک آرمی پر متعدد حملوں، بم دھماکوں اور کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے کراچی پہنچے تھے، دہشت گردوں نے کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں