میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر پر عمل شرعی تعلیمات کے عین مطابق ہے ، مفتی تقی عثمانی

کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر پر عمل شرعی تعلیمات کے عین مطابق ہے ، مفتی تقی عثمانی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کرونا وائرس کی وبا سے متعلق حکومت سے جاری ہونے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی شرعی تعلیمات کے عین مطابق ہے ۔اپنے ویڈیو بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ‘کرونا کی وبا کا چرچا ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ، اس کی روک تھام اور خود محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے ‘۔اْن کا کہنا تھا کہ ‘بعض حضرات سمجھتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں اللہ پر توکل کی خلاف ورزی ہوتی ہے ، یہ بات صحیح نہیں ہے ‘۔ انہوں نے ایک حدیث بیان کی اور بتایا کہ ‘رسول کریم نے حکم دیا ہے کہ ایسے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، آپ نے طاعون کے بارے میں یہ فرمایا تھا کہ جب کسی جگہ طاعون پھیلے تو باہر کے لوگ اندر اور اندر کے لوگ باہر نہ ا?ئیں’۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شریعت کا تقاضہ ہے ، حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے جو ہدایات جاری کی گئیں اْن کی پابندی شرعی اعتبار سے ضروری اور مناسب ہے ‘۔ممتاز عالمِ دین کا کہنا تھا کہ اگر حاکمِ وقت کسی مصلحت کے تحت کوئی حکم دے تو سب پر اْس کی پابندی لازم ہوجاتی ہے ، بالخصوص بڑے اجتماعات میں وائرس کے پھیلنے کے خطرات زیادہ ہیں، اس لیے شادی بیاہ بڑے اجتماعات جیسے مؤخر کریں اور اگر بہت ضروری ہے تو اْن کو بالکل ہی مختصر کریں۔اْن کا کہنا تھا کہ باجماعت نمازوں کے حوالے سے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ نمازی سنتیں گھر سے ادا کر کے آئیں اور نماز کے بعد کی سنتیں بھی مسجد کے بجائے گھر جاکر ہی ادا کریں کیونکہ گھر میں سنتیں پڑھنا زیادہ افضل ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ نمازی حضرات وضو بھی گھر سے ہی کر کے آئیں، آئمہ کرام نمازِ جمعہ اور دیگر نمازوں میں اختصار سے کام لیں کیونکہ ضرورت کے وقت عبادات کو مختصر کرنا ہی بہتر ہے ۔مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ ‘اگر وبا زیادہ پھیل جائے تو محکمہ? صحت کی ہدایت کے مطابق مصافحہ (ہاتھ ملانے ) سے بھی پرہیز کریں، ایسی صورتحال میں جو کام شرعی طور پر فرض اور واجب نہیں تو انہیں وبا کی وجہ سے چھوڑنے میں کوئی مضحکہ نہیں ہے ، ہمیں رسول کریم ? کی ہدایات کے عین مطابق خود ہی ان باتوں کا اہتمام کرنا چاہیے ، یہ اپنے لیے بہتر ہے اور ہم وطنوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کا طریقہ بھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں