میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج میں چینی ساختہ نیا ایئر ڈیفنس سسٹم لوٹومیڈیم آلٹی ڈیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت

پاک فوج میں چینی ساختہ نیا ایئر ڈیفنس سسٹم لوٹومیڈیم آلٹی ڈیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں چینی ساختہ نیا ایئر ڈیفنس سسٹم لوٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم (لوماڈز) ایل وائی 80 کو فوج کے ہتھیاروں اور دفاعی آلات کی کھیپ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ایل وائی 80 سسٹم فضا میں اہداف کو تلاش کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے مطابق ایل وائی 80 ایک چینی ساختہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم ہے جو فضا میں درمیانے اور کم بلندی پر موجود مختلف اہداف کو تلاش کرکے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ‘ایل وائی 80 لوماڈز کی پاک فوج میں شمولیت سے فضامیں خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا’۔ رواں برس جنوری میں پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔ بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند کے خفیہ مقام پر کیا گیا تھا جس نے خشکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔ایڈوانس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل بابر تھری 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس طرح یہ کہاجاسکتاہے کہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اورطاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ سسٹم دور حاضر اور مستقل میں ائیرڈیفنس کے خطرات کا جواب دینے کے لئے فوج کا معاون اورمدد گار ثابت ہوگا۔
ایک ایسے وقت جب ہمارا پڑوسی ملک بھارت طاقت کے زور پر پاکستان کوزیر کرنے کی تگ ودو میں مصروف ہے اورپوری دنیا سے اسلحہ خرید کر ہتھیاروں کے انبار لگارہا ہے، پاکستان کے دفاع کومضبوط ومستحکم بنانے سے زیادہ اہم اور ضروری کوئی بات نہیں ہوسکتی،بھارت کے جنگی جنون اورپاکستان کو دباﺅ میں لانے کی کوششوں کااندازہ اس سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ بھارت حال ہی میں اگلے ما لی سال کے لیے اپنے جنگی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کرنے کااعلان کرچکا ہے،بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھاکہ 274000 کروڑ (27 کھرب 40 ارب) روپے جنگی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔بھارتی وزیر خزانہ کے اس اعلان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے مجموعی بجٹ کا 12.78 فیصدجنگی اخراجات کے لیے مختص کر رکھا ہے، بھارت کا 18-2017 ءکے لیے مجموعی بجٹ 214 کھرب روپے ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا 17-2016 ءکاجنگی بجٹ 249000 کروڑ (24 کھرب 90 ارب) ہندوستانی روپے تھا۔
بھارتی وزیر خزانہ نے جنگی بجٹ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کیلئے بعض مراعات کا بھی اعلان کیاتھا،اور جنگی بجٹ میں اضافے کو ضروری قرار دیتے ہوئے یہ مو¿قف اختیار کیا تھا کہ سوویت دور کے طیاروں، اسلحے اور دیگر ساز و سامان کو تبدیل کرکے بھارتی جنگی ساز و سامان کو جدید بنانے کے لیے جنگی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی ضرورت تھی۔بھارتی حکام نے فوجیوں کیلئے بلٹ پروف جیکٹس، تاریکی میں دیکھنے کے لیے آلات، رائفلز سے لے کر جنگی طیاروں اور جدید آبدوزوں کی خریداری سمیت بھارت کے جنگی سازوسامان میں جدت کے پروگرامز فنڈز کی کمی کا شکار ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران بھارت کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد جبکہ اس سے قبل ساڑھے 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ بھارت کے جنگی بجٹ میں مسلسل اضافہ اوربھارتی حکام کی جانب سے اس اضافے کا جو سبب قرار دیاجارہاہے اس سے ظاہرہوتاہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی رہنما پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی پوری تیاریاں کررہے ہیں، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحدوں پر بلااشتعال اور چھیڑ چھاڑ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے بھی بھارت کے مذموم جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے، ایسی صورت میں پاکستان کے دفاع کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے نئے چینی ساختہ نیا ایئر ڈیفنس سسٹم لوٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم (لوماڈز) ایل وائی 80 کو ک کی پاک فوج کے اسلحہ خانے میں شمولیت ہر اعتبار سے ایک خوش آئند بات ہے اور اس سے ظاہرہوتاہے کہ پاک فوج کے قائد اور منصوبہ ساز ملک کے دفاع کی ضروریات سے نہ صرف یہ کہ غافل نہیں ہیںبلکہ ان ضروریات کی تکمیل کیلئے دن ورات کوشاں ہیں۔
اس امر میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں اور پوری دنیا کی طرح بھارتی رہنما بھی اس مسلمہ حقیقت سے ناواقف نہیں ہیں،اور وہ یہ حقیقت بھلا نہیں سکتے کہ تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان اور بھارت کئی بار بارود کا کھیل کھیل چکے ہیںلیکن اس کانتیجہ کیا نکلا، اس بارے میں کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے ،لیکن اس کے باوجود بھارتی رہنماﺅں کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو ہوا دینا شاید ان کی ضرورت بن کر رہ گیا ہے، اس کابنیادی سبب یہ ہے کہ بھارتی رہنما نہ صرف یہ کہ اپنے عوام کو غربت، افلاس اور بیروزگاری جیسی لعنتوں سے نجات دلانے کیلئے کچھ نہیں کرسکے بلکہ عوام کی اکثریت کو تعلیم ، علاج معالجے ، صاف پانی اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کوچھپانے اور عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مخاصمت کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنے اور جنگی جنون کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایک ایسی صورتحال میںجب ہمارا قریب ترین پڑوسی جنگی جنون میں پاگل پن کی حدود پھلانگنے کی کوشش کررہاہے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش ہر اعتبار سے قابل فخر ہے ، پاک فوج کے اسلحہ خانے میں چینی ساختہ نیا ایئر ڈیفنس سسٹم لوٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم (لوماڈز) ایل وائی 80 کو ک کی شمولیت سے نہ صرف یہ کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت مستحکم ہوگی بلکہ اس سے پاک فوج کامورال بھی بلند ہوگا اور ان کے جوش وولولے میں بھی اضافہ ہوگا جو کوئی بھی جنگ جیتنے کی اولین ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں