میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین ہٹی ، ڈاکوئوں نے شہری کوموت کی نیند سلا دیا

تین ہٹی ، ڈاکوئوں نے شہری کوموت کی نیند سلا دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تین ہٹی کے قریب پھول منڈی میں فائرنگ سے کورنگی کے گل فروش کی جان چلی گئی، مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوئوں نے ایک اورشہری کوموت کی نیند سلا دیا، تین ہٹی کے قریب پھول منڈی میں گلاب خریدنے آنے والا کورنگی کا گل فروش ڈاکوئوں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔42سالہ جبران خریداری میں مصروف تھا، اسی دوران ایک دکاندار کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 42 سالہ جبران موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقتول جبران کورنگی چار نمبر ایف ایریا کا رہائشی اور 5بچوں کا باپ تھا، مقتول پانچ بھائیوں میں بھی سب سے چھوٹا تھا۔لواحقین نے بتایا کہ جبران کچھ سال قبل سبزی فروشی کا کام ختم کرکے بھائیوں کے ساتھ گل فروشی کا کاروبار شروع کیا اور اکثر خریدداری کے لیے تین ہٹی جاتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں