میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کا انتخابی نتائج کو کالعدم قراردیا جائے ،حافظ نعیم الرحمن

کراچی کا انتخابی نتائج کو کالعدم قراردیا جائے ،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت اداہ نورحق میں کراچی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں عام انتخابات کے بعد پیدا شد ہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بالخصوص کراچی میں بدترین دھاندلی ،جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹوں کے نتائج تبدیل کرکے مینڈیٹ پر ڈاکے اور الیکشن کمیشن و متعلقہ اداروں کی نااہلی و ناکامی کی شدید مذمت کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے عوامی مینڈیٹ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ مینڈیٹ کے تحفظ اور جیتی ہوئی سیٹوں کے حصول کے لیے آئینی وقانونی اور سیاسی و جمہوری جدوجہد کی جائے گی اس کے لیے عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑکوں پر احتجاج بھی کریں گے ۔اجلاس میں جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات سے زیادہ ووٹ دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا گیا اور مردو خواتین کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا جنہوںنے 8فروری کو رات گئے تک فارم 45کے حصول کے لیے جدوجہد اور مزاحمت کی ۔حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر بلدیاتی انتخابات سے بڑھ کر اعتماد کا اظہار کیا ، ہم عوام کے شکر گزار ہیں اور ہم کسی بھی صورت میں عوامی مینڈیٹ سے دستبردار نہیں ہوں گے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے انتخابی نتائج کو کالعدم قراردیا جائے ، سپریم کورٹ کی سطح پر عدالتی کمیٹی تشکیل دے کر نتائج کی فارنزک تحقیقات اور فارم 45کے اعدادو شمار کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کا اعلان کیا جائے ۔ہم ایک ووٹ بھی زیادہ نہیں مانگتے ،جو جیتا ہے اسے جیتنے دیا جائے ۔جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستوں پر قبضے اور ریکارڈ دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کو بے نقاب کریں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں