شہبازوزیراعظم ، مریم وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کو نامزد کردیا ہے۔مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ پارٹی قائد نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عوام، سیاسی تعاون فراہم کرنے والی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔