میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، عمران خان

الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ملاقات میں انتخابات کے تاریخ کا فیصلہ نہ ہونے پر عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اسد عمر، فواد چودھری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ، شیریں مزاری، حماد اظہر، عون عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر الیکشن کمیشن اور گورنر کے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اہم اجلاس میں آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آئینی کردار ادا کرنے کے آپشن پر بھی غور ہوا، عمران خان نے صدر سے ہونے والے رابطے کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں