میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سسٹم مافیا کو لگام دینے میں سرکاری ادارے ناکام

سسٹم مافیا کو لگام دینے میں سرکاری ادارے ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) طاقت ور سیاسی شخصیات کی زیر سرپرستی کارگزار کراچی میں سسٹم مافیا کو لگام دینے میں تمام ادارے ناکام ہو گئے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق کورنگی میں شکیل پراڈو کے ماتحت زمینوں پر قبضے کا کھیل مسلسل جاری ہے، جس کی مکمل سرپرستی اے جی مجید کا سسٹم مافیا کر رہا ہے۔ سسٹم مافیا کے ایک ہرکارے کے طور پر کورنگی تمام کاتمام شکیل پراڈو کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ سسٹم مافیا نے یہاں سے متعلق تمام سرکاری محکموں کو شکیل پراڈو کی مرضی کے تابع کام کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ڈی سی آفس کورنگی سے زمینوں کی ہیرپھیر کا ایک بڑا کھیل جاری ہے۔ شکیل پراڈو کے ماتحت سسٹم مافیا کورنگی میںسینکڑوں ایکڑ زمینوں پر قبضہ کرچکا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سپروائزنگ تپیدار تعلقہ کورنگی نیاز جامڑو اور مختیار کار ابراہیم جونیجواس جعلسازی کے پورے کھیل میں سسٹم مافیا کا حصہ بن چکے ہیں۔ مذکورہ افسران سرکاری ریکارڈکو سسٹم مافیا کی مرضی سے اُلٹ پھیر کرنے میں بُری طرح ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق سسٹم مافیا کے ہرکارے شکیل پراڈو نے کورنگی میں اپنا ایک نجی دفتر قائم کر رکھا ہے جہاں یہ دونوں افسران تمام سرکاری ریکارڈ محفوظ کرنے لگے ہیں۔ نیاز جامڑو اپنی سرکاری حیثیت میں سرکاری ریکارڈ پر دسترس رکھنے کے باعث ایسی تمام زمینوں کو جن کے مالکان اُن کے رابطے میں نہیں ہیں، کے ریکارڈ میں جعلسازی کرکے اُسے سسٹم مافیا کے حوالے کر رہے ہیں۔ جس کی تازہ مثال کرسچین آبادی کے قریب قائم ایک شادی ہال بی بی کیو کے قریب تین ہزار گز کا کمرشل پلاٹ ہے ، کروڑوں روپے کی مالیت کے اس پلاٹ پر چار دیواری کھڑی کرکے قبضہ کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سسٹم مافیاطاقت ور سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں اے جی مجید چلاتے ہیں، جن کے ساتھ مرکزی طور پر تیمور ڈومکی اور تاج پیٹرولیم کے مالک محمد علی شیخ ملوث ہیں اور ان کی سرپرستی میں کورنگی میں شکیل پراڈو مختلف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کرتا ہے۔ شکیل پراڈو کے قبضوں کی قانونی دستاویزات اور سرکاری کاغذات کی جعلسازی کا معاملہ سپروائزنگ تپیدار تعلقہ کورنگی نیاز جامڑو اور مختیار کار ابراہیم جونیجوسنبھالتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں