میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ گروپ، ذیشان ذکی نے والد سلیم ذکی کی تمام املاک اپنے نام منتقل کروا لیں

صائمہ گروپ، ذیشان ذکی نے والد سلیم ذکی کی تمام املاک اپنے نام منتقل کروا لیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے والدہ نسیمہ خاتون، بھائیوں احسن سلیم اور محسن سلیم کا املاک کی تقسیم کا مطالبہ مسترد کردیا، معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی کی تمام املاک ذیشان ذکی نے اپنے نام پر منتقل کروادی، ذیشان ذکی کی نسیمہ خاتون، احسن سلیم اور محسن سلیم کو سنگین تنائج بھگتنے کی دھمکیاں ۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی اور نسیمہ خاتون کی شادی 24اگست 1997 کو ہوئی، نادرا نے یکم مارچ 2018 کو فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا ،سلیم ذکی اور نسیمہ خاتون کے گھر 5 نومبر 1999 کو دوبیٹوںاحسن سلیم اور محسن سلیم کی پیدائش ہوئی،معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی6 نومبر 2018 کو فوت ہوگئے، سلیم ذکی کی وفات کے بعد سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، عدالت میں دائر کردہ درخواست میں نسیمہ خاتون، احسن سلیم اور محسن سلیم نے موقف اختیار کیا کہ ذیشان ذکی سے کئی بار مطالبہ کیا کہ سلیم ذکی کے بینک اکائونٹس، زمینیں، پلاٹس، صائمہ بلڈرز کی اسکیموں، پرائز بانڈ کی رقوم اور دیگر املاک کی تفصیل سامنے لائیںاور املاک سلیم ذکی کے قانونی ورثاء میں تقسیم کی جائیں، ذیشان ذکی نے اپنی سوتیلی والدہ بھائیوں سے دھو کرتے ہوئے صائمہ بلڈرز کے مالک سلیم ذکی کی املاک کی تفصیل اپنے خاندان والوں کے سامنے نہیں لائی اور املاک کے دستاویزات چھپا دیے، سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم کے املاک کی تقسیم کے مطالبے پر ذیشان ذکی نے اپنے خاندان کے افراد سے جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بدتمیزی کی اور سلیم ذکی کے تمام املاک کو مکمل طور پر خفیہ کرلیا، ذیشان ذکی نے معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی کی املاک ان کے قانونی ورثاء میں تقسیم کرنے میں ناکام رہے ،سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بیٹو ں محسن سلیم اور احسن سلیم نے سلیم ذکی کے ملکی اور عالمی بینکوں میں اکائونٹس اور رقوم سامنے لانے کیلئے کئی بار کوششیں کی لیکن بینک اکائونٹس کی تفصیلات سامنے لانے میں ذیشان ذکی رکاوٹ بن گئے، ذیشان ذکی نے بینک اکائونٹس، زمینیں، پلاٹس، صائمہ بلڈرز کی اسکیموں، پرائز بانڈ کی رقوم اور دیگر املاک میں سے سلیم ذکی کے ورثاء کو حصہ دینے کے بجائے املاک اپنے نام پر منتقل کروادیں ،املاک میں سے حصہ طلب کرنے پر ذیشان ذکی نے اپنی سوتیلی والدہ اور سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بھائیوں احسن سلیم اور محسن سلیم کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں