ترک صدر کے خطاب سے قبل دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
اسلام آباد ترک صدر کے خطاب سے قبل دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بیس منٹ کی تاخیر سے گیارہ بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا۔ وزیراعظم عمران خان سوا گیارہ بجے ایوان میں آئے ۔ حکومتی ارکان نے روایتی انداز میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اجلاس کے آغاز میں ترکی اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ قومی اسمبلی کے ہال میں موجود تمام ارکان مہمانان احتراماً اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور قومی ترانہ سنا۔ قومی ترانوں کے بعد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول پڑھی گئی۔