میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان،شرجیل میمن

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان،شرجیل میمن

Author One
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ جتنا بڑھے گی ٹریفک کے حالات اتنے ہی بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ کے منصوبے بنارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف زرداری اور وزیراعلی مراد علی شاہ کی واضح ہدایات ہیں کہ ہمیں ٹرانسپورٹ کے محکمے کو بہتر بنانا ہے، اورنج لائن بی آرٹی تیار ہوچکی ہے اور چل رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی ایک مسئلہ ہے جس کی بہت حقیقی تکنیکی وجوہات ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے اور لوگ اس سے مستفید ہوسکیں

شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آرٹی پر تیزی سے کام جاری ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس میں کوئی تاخیر نہ ہو، جام صادق پل رواں سال دسمبر میں مکمل ہونا ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ وہ 6 سے 7 ماہ قبل اپریل میں مکمل ہوجائے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ میں چل رہی ہے، پاکستان کی پہلی خواتین کی پنک بس سروس چلانے کا کریڈٹ بھی سندھ حکومت کو جاتا ہے، دبئی، امریکا، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کی ہے۔شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا کہ رواں سال ہی کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے جارہے ہیں جس سے مزید مسافر مستفید ہوسکیں گے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک ٹیکسیاں بھی چلانے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں