کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا
Author One
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
کوئٹہ : کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
زرائع کے مطابق اسپین کاریز کے علاقت سنجدی میں واقع کوئلے کی کان سے گزشتہ رات آخری لاش نکال لی گئی۔
کان حادثے میں ہلاک مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن 9 جنوری کی رات شروع کیا گیا تھا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا۔
جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تھیں جہاں ان کی تدفین کی گئی۔
ایک لاپتا کان کن امان اللہ کی تلاش جاری تھی۔ گزشتہ رات کان سے آخری لاش بھی نکال لی گئی جس کے بعد آپریشن مکمل ہوگیا۔