میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک بورڈ کراچی میں اقربا پروری عروج پر پہنچ گئی

میٹرک بورڈ کراچی میں اقربا پروری عروج پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

میٹرک بورڈ کراچی میں اقرباء پروری کی شاندار مثال چیئرمین و سابق سیکریٹری بورڈ نے خاتون افسر سے اپنی مخاصمت رکھتے ہوئے مینٹینینس الاونس ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کے باوجود مینٹینینس الاونس کے تیار چیک پر دستخط کرنے پر ٹال مٹول ,خاتون افسر پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی جو کہ پہلے ہی بدعنوانیوں کا گڑھ بناہوا ہے تو وہیں خواتیں سمیت دیگر ملازمین کو بھی پسند نہ پسند کو معیار بنا کر اقرباء پروری کا مظاہرہ کیا جارہاہے انٹر بورڈ کالونی میں رہائش پزیر خاتون افسر کی تنخواہ سے مینٹینینس باقاعدگی سے کٹوتی کے باوجود الاونس دینے سے محروم رکھا ہے۔ سابق سیکیریٹری محمد علی شائق جو کہ مبینہ طور پرادارے کے ایک نااہل اور شوقین مزاج افسر مشہور ہیں انہوں نے اپنی ذاتی چپقلش کے پیش نظر خاتون افسر کو سیکشن کے دورے کے موقع پر انکی آمد پر کھڑے نہ ہونے پر مذکورہ خاتون افسر کے تیار چیک پر دستخظ نہیں کیے جبکہ اس کے برعکس چیئرمین کے چہیتے ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سھاگ کے مینٹینینس الاونس کے چیک پر فوری دستخط کردیئے خاتون افسر جو کہ حال ہی میں اپنے آپریشن کی وجہ سے سیکیریٹری آفس جانے سے قاصر ہیں شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور انصاف کی منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں