میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈکیتی میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کی چھٹی

کراچی میں ڈکیتی میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کی چھٹی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرمیں ڈکیتی کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کیایک انسپکٹرکوجبری ریٹائراور4 پولیس اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ا?پریشن سندھ کے اہلکاروں نے 29 نومبرکوسادہ لباس میں سعید آباد تھانے کیعلاقے بلدیہ ٹاو?ن میں ریٹائرڈ پولیس افسربشیرحسین کے گھرپرچھاپہ مارا تھااوران کے بیٹے کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرسے نائن ایم ایم پستول،سونا اور2لاکھ نقدی لے اڑے تھے۔ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں سے تحریری جواب طلب کیا گیا تھا جسے وہ مقررہ وقت میں دینے میں ناکام رہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نیریٹائرڈ پولیس افسرکے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کے ایک انسپکٹر سید محمد سرفرارکوجبری ریٹائرڈ اور4 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل عمران علی ،پولیس کانسٹیبل راجہ عمیر، سعادت مروت اور پولیس کانسٹیبل سکندرخان کو ملازمت سے بر طرف کردیا۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے،جس میں مزید بتایا کہ جبری ریٹائرڈ اور ملازمت سے برطرف کیے جانے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف سعید آباد تھانے ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں