الیکشن آج ہوگا کسی نے سازش کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا،حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی بنیادی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے انتخابات رک جائیں تاہم الیکشن کمشنر اب تک ڈٹے ہوئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات نہ کروانے کیلئے خط لکھا ہے کہ جس میں کہا کہ امن و امان کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ تو 2018 میں بھی تھا جب کسی کو خیال کیوں نہ آیا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سریز کراچی میں ہوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں آیا، تین دن کراچی ایٹ فیسٹیول چلا کوئی سیکیورٹی مسئلہ نہیں ہوا، کیویز نے شہر میں ون ڈے کھیلتی کوئی ٹینشن نہیں ہوئی، دفاعی نمائش آئیڈیاز، بک فئیر، فرنیچز اکزبشنز جیسی درجنوں ایکسپوزچلتی رہی اور چل رہی ہیں کوئی سیکیورٹی کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن کراچی کے بلدیاتی انتخاب کی آئی تو سیکیورٹی تھریٹ کی آڑ میں بلدیاتی انتخاب پرشب خون مارنیکی سازش شروع ہوگئی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کولاوارث سمجھنے والو! تم نے شہر کو سمجھ کیا رکھا ہے؟، تمہارا ہر راستہ بند کردیں گے اور اپنا حق لینے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام سے ڈرتے ہیں انہوں نے شہر میں کوئی کام نہیں کیا، 18 سال پہلے پانی کے منصوبے کا ا?غاز ہوا تاحال مکمل نہ ہوسکا، جن جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف تھے انکی گود میں بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو ہمیشہ دھوکہ دیا عوام تنگ آچکے ہیں اس لئے الیکشن ضروری ہے، کل الیکشن ہوگا کسی نے سازش کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ عزت کے ساتھ الیکشن کرائیں نہیں تو ذلت کے ساتھ کروانا پڑے گا، پیپلز پارٹی کے اپنے لوگ انتخابات کروانے کے حق میں ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک دوسرے کو بھارتی ایجنٹ کہنے والے یکجان ہوگئے ہیں، شہر میں کوئی توانا ا?واز ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے۔