میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گوادر حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مقامی عدالت نے گوادر حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گزشتہ روز گوادر حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر سے گرفتار کیا تھا جنہیں ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مولانا ہدایت الرحمان سمیت دیگر 3 ملزمان کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف گوادر میں نقض امن اور بلوے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں