میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج، منی بجٹ مسترد کردیا

اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج، منی بجٹ مسترد کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

منی بجٹ اور مہنگائی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے منی بجٹ کو مسترد کردیا جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کو ختم کرنا ہے تو اس حکومت کو سیاسی اور آئینی طریقے سے رخصت کرنا ہوگا۔ جمعرات کو منی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن )سمیت اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مہنگائی اور منی بجٹ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آرہا ہے ،چھوٹے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کا جم غفیر یہاں پہنچاہے۔ اس حکومت کو آئینی اور سیاسی طریقے سے ہٹانا ہوگا،مہنگائی کو ختم کرنا ہے تو اس حکومت کو رخصت کرنا ہوگا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست ہوئی ہے ۔مولانا اسعد محمود نے کہ اکہ ہم منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ،عوام کی جنگ پارلیمنٹ میں بھی اور سڑکوں پر لڑیں گے ۔انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے ،منی بجٹ کو چیلنج کریں گے انہوںنے کہاکہ ہم اسٹیٹ بنک کو کسی صورت گروی نہیں رکھنے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اس طرح کی قانون سازی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ،ہم اسلامی قوانین کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،یہ حکومت جانیوالی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج واضح ہو گیا ہے کہ عوام منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں