لاکھوں عوام کا لانگ مارچ اس حکومت پر بھاری پڑے گا،بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عوام دشمن پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، لاکھوں عوام کا لانگ مارچ اس حکومت پر بھاری پڑے گا اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلیںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس کی وڈیو لنک پر صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور نثار کھوڑو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔اجلاس میں 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور لانگ مارچ میں لاکھوں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے 27 فروری کو مزار قائد کراچی سیاسی نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی شروعات ہوںگی اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلینگے۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے اس پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو بے نقاب کرکے گھر بھیجے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک سنگین بحران سے دوچار ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کے اس بار بھی عوام اور پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کے پارٹی کارکنان و رہنما آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک ہوکر آواز بنیں پھر کوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کے سیکٹر کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے جس وجہ سے کسان مصیبت میں ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کیجانب سے کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے 21 جنوری اور 24 جنوری کو ملک بھر میں کسان مارچ ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ 27 فروری سے مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کا اگلا پڑا پنجاب بارڈر کموں شہید پر ہوگا جس کے بعد مارچ لاھور اور اسلام آباد پہنچے گا اور ہم ہر مکتبہ فکر سے وابسطہ افراد کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک اس لئے نہیں بنایا گیا تھا کے عوام خود کو جلائے۔ ریاست کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے جو حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو انجینئرڈ انتخابات کے ذریعے وفاق میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کی سازش کی گئی تھی۔ آر ٹی ایس کا نظام فیل کرکے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا اب وی ایم مشین یا کسی اور سازش کے ذریعے انتخابات پر ڈاکے نہیں ڈالنے دینگے۔