میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی پی ڈی ایم سے نمٹنے کی تیاری

وزیراعظم کی پی ڈی ایم سے نمٹنے کی تیاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے نمٹنے کی تیاری کر لی ۔ حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی روابط کو بڑھائیں۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج سے روکنے کے لیے مشاورت مکمل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپ دیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید آج علماء کرام سے اہم ملاقات کریں گے اور انہیں حکومتی پالیسی پراعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک جاری ہے اور اس سلسلے میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں