حکومت سے مذاکرات کے بارے میں اسد قیصر نے واضح الفاظ بتا دیا
شیئر کریں
اسلام آباد : حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں یا نہیںت اس بارے میں قومی اسمبلی اور سابق اسپیکراسد قیصر نے واضح الفاظ میں بتا دیا ۔
زرائع کے مطابق کے اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق ابتدائی بات چیت کی اطلاعات کو مسترد کر دیا۔
قومی اسمبلی میں نقطۂ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں مذاکرات یا ڈائیلاگ کی کوئی بات نہیں ہوئی، ایاز صادق کے پاس فاتحہ خوانی کے لیے گیا تھا۔
پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی ضرور بنائی ہے مگر بات تب ہی شروع ہو سکتی ہے جب حکومت سنجیدگی دکھائے، اس میں پیش رفت بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہی ہو گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو اس سوال کا جواب دینا ہو گا کہ 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟ کس قانون کے تحت نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہم اس نئے قانُون کو غیر آئینی سمجھتے ہیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائے۔