میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،کمزور بنیادوں پر خطرناک عمارتیں تعمیر، عدالتی حکم عدولی برقرار

سندھ بلڈنگ،کمزور بنیادوں پر خطرناک عمارتیں تعمیر، عدالتی حکم عدولی برقرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میں قائم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اپنے مقصد سے ہٹ کر ناجائز تعمیرات کی سرپرست بن گئی ہے۔ بلڈنگ افسران ملکی محصولات کو نقصان پہنچانے اور کسی بھی قسم کے احتساب سے بالاتر ہو کر اپنے بے نامی اثاثوں میں مسلسل اضافوں میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔ کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان بھی انہدامی کارروائیوں سے محفوظ رکھنے کے نام پر دھندے بازیوں میں مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں انتہائی ناقص مواد سے کمزور بنیادوں پر انسانی جانوں کیلئے خطرناک بلند عمارتوں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی میں بھی ڈائریکٹر آصف رضوی نے ناجائز تعمیرات سے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ عدالتی احکامات کے خلاف تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے ۔اس وقت بھی ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹاؤن بہادر آباد میں واقع اوورسیز کو آ پریٹو باؤسنگ سوسائٹی کے بلاک 3میں پلاٹ نمبر 13اور 27کی کمزور بنیادوں پر انتہائی ناقص مواد سے تجارتی مقاصد کے لئے بنائی جانے والی بلند عمارتوں کی تعمیر جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں