پی ٹی آئی اور حکومت میں بیک ڈور رابطے شروع
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں۔وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے رابطوں کے بعد تحریک انصاف سے بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔سابق وفاقی وزیر اور سابق سینیٹر محمد علی درانی نے وزیر اعلی ہاس پشاور میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور سیاسی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی میدان میں مفاہمت کے عمل کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔