میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی دارالحکومت دمشق کے المزہ فوجی ہوائی اڈے پر دوبارہ بمباری

اسرائیل کی دارالحکومت دمشق کے المزہ فوجی ہوائی اڈے پر دوبارہ بمباری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شام کے مختلف علاقوں پر سینکڑوں حملوں کے بعد اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے المزہ فوجی ہوائی اڈے پر دوبارہ بمباری کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ دنوں متعدد بار بمباری کے بعد دارالحکومت کے جنوب مغرب میں واقع المزہ ملٹری ایئرپورٹ پر پھر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی بمباری میں ہوائی اڈوں، گوداموں، طیاروں کے ا سکواڈرن، ریڈار، فوجی سگنل اسٹیشن، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو، سائنسی تحقیقی مراکز اور فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل نے ملک کے شمال مغرب میں واقع اللاذقہ بندرگاہ میں ایک فضائی دفاعی تنصیب اور جنگی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں