سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد عائد کر دی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فردِ جرم عائد کی، تاہم شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ فردِ جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہو جائے گا اور جمعرات سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ ایف آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔