افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کی کوشش ناکام
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔ جدید امریکی ہتھیار دورانِ چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے، افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، جس سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، رائفل گرنیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔ ہتھیاروں میں مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں بھی شامل ہیں۔