میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اہم شاہراہ،سڑکیں کمرشل ہو گئیں ،محکمہ ماحولیات اقدامات میں ناکام

کراچی میں اہم شاہراہ،سڑکیں کمرشل ہو گئیں ،محکمہ ماحولیات اقدامات میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں اہم شاہراہ،سڑکیں کمرشل ہو گئیں۔ محکمہ ماحولیات سندھ ماحولیاتی جائزے کرنے اور اقدامات لینے میں ناکام ہو گیا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق سندھ انوازرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) ایکٹ 2015 کے رول 4 (6) میں تحریر ہے کہ سیپا کسی بھی علاقے میں دو یا دو سے زائد شروع کیے گئے ایسے منصوبے جو ماحولیات یا انسانی صحت پر اثرانداز ہوں ان کا ماحولیاتی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ماحولیاتی جائزہ کے لیے سیپا رہنمائی کرے گی۔ سیپا نے کراچی میں اہم شاہراہوں اور سڑکوں کاروباری سرگرمیوں زمین کے استعمال میں تبدیلی کے متعلق سال 2017 اور 2019 میں کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی۔ ڈفینس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کراچی کے تمام کنٹونمٹ بورڈز سے رابطہ کیا کہ کراچی کے اہم سڑکوں پر کاروباری سرگرمیوں شروع ہونے سے روڈ چوک ہوگئے ہیں اس کے علاوہ سیپا نے ای پی اے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ای آئی اے کی منظوری دی جبکہ سیپا نے خود مسائل کی نشاندہی کی۔ سیپا کے ایک افسر اور ماحولیاتی ماہر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کراچی میں زمین کے استعمال میں تبدیلی۔ اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر کاروباری سرگرمیوں شروع ہونے سے شہر بھر خاص طور پر مخصوص علاقوں میں ماحولیات کے سنجیدہ اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ماحولیات سے متعلق ابتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سیپا کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل سمیت دیگر افسران کو کراچی میں زمین کے استعمال میں تبدیلی اور اہم شاہراہوں پر کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے سے متعلق آگاہی دی لیکن سیپا افسران نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ماہرین کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی کو کراچی میں زمین کے استعمال میں تبدیلی۔ اہم سڑکوں پر کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے پر ماحولیاتی جائزہ لینا چاہیے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات لینا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں