میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ، ڈائریکٹرجنرل سیپا کے عہدے پر جونیئر افسر کو تعینات کرنے کی کوشش

محکمہ ماحولیات ، ڈائریکٹرجنرل سیپا کے عہدے پر جونیئر افسر کو تعینات کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات میں ڈائریکٹر جنرل سیپا کے عہدے پر جونیئر افسر کی تعیناتی کے لیے لابنگ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ڈی جی کے عہدے سے 3 ماہ کی رخصت لینے والے نعیم احمد مغل کی لابی سے تعلق رکھنے والے جونئیر افسر ریجنل ڈائریکٹر وارث علی گبول کو ڈائریکٹر جنرل سیپا تعینات کرنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیشن ایجنسی میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر نعیم احمد مغل برسوں براجمان رہے ، جن پر اندرون خانہ یہ الزام بھی عائد ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم احمد مغل کو ممکنہ کارروائی سے بچانے کے لیے3ماہ کی لمبی رخصت دی گئی ہے جبکہ انہیں اس بات کی بھی ضمانت دی گئی ہے کہ ان کی رخصت کے دوران قائم مقام ڈائریکٹرجنرل کے عہدے پر انہیں کی لابی سے تعلق رکھنے والے افسر کو تعینات کیا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے ڈی جی سیپا کی چھٹی منظور کر چکے ہیں جبکہ سیکریٹری ماحولیات آغا واصف عباس نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل وقار احمد پھلپوٹو، ریجنل ڈائریکٹر عاشق علی لانگاہاور ریجنل ڈائریکٹر وارث علی گبول کو نیا ڈی جی سیپا تعینات کرنے کی سفارش کردی ہے ، سیپا کے ایک افسر نے نام صیغہ راز رکھنے درخواست پر بتایا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر وارث علی گبول گریڈ 19 کے جونیئر افسر ہیں ، جوکہ ڈی جی سیپا کے عہدے کے لیے مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے لیکن اس کے باوجود سیکریٹری ماحولیات آغا واصف عباس نے ان کا نام شامل کررکھا ہے، دوسری جانب نگران وزیراعلی جسٹس ر مقبول باقر نے ایک سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سیپا کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیپا کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے ، باوجود ان احکامات کے اب تک ڈائریکٹرل جنرل سیپا کسی بھی ذمہ دار افسرکو تعینات نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں