میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انسانی حقوق سندھ کا کارنامہ ، ایڈیشنل سیکریٹری کو 5 ڈویژن کے مالیاتی اختیارات کی تفویض

محکمہ انسانی حقوق سندھ کا کارنامہ ، ایڈیشنل سیکریٹری کو 5 ڈویژن کے مالیاتی اختیارات کی تفویض

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) سندھ حکومت کے محکمہ ہیومن رائٹس میں ایڈیشنل سیکریٹری کو 5 ڈویژن کے مالیاتی اختیارات ، ڈی ڈی او پاورزسونپ دیے گئے، گریڈ 19کے افسر فضل حسین اویسی کو کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ کے مالیاتی اختیارات حاصل ہیں، سندھ کے وزیر قانون عمر سومرواور سیکریٹری ہیومن رائٹس تحسین فاطمہ بااثر افسران کے آگے بے بس ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں سسٹم اور من پسند افسران پر نوازشوں کا سلسلہ جاری ہے، انسانی حقوق کے محکمے میں گریڈ 19 کے افسر کو سندھ کے 5ڈویژن کے مالیاتی اختیارات ڈی ڈی او پاورز کے اضافی اختیارات سے نوازا گیا ہے ، فضل حسین اویسی کو ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کراچی، ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس حیدرآباد ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس سکھر، ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس شہید بینظیر آباد ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس میرپورخاص، ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس لاڑکانہ کے ڈی ڈی او پاورزحاصل ہیں، جس کے باعث محکمے میں موجود دیگر افسران مایوسی کا شکار ہیں، ایک افسر پر نوازش کے متعلق سیکریٹری ہیومن رائٹس تحسین فاطمہ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جواب موصول نہیں ہوا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں