پولیس مقابلوں میں 9 ڈکیت گرفتار ، راہ گیر خاتون جاں بحق
شیئر کریں
کراچی کے مختلف علاقوںمیں پولیس کارروائی کے دوران 9 ڈکیت گرفتار کیے گئے ، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران موٹرسائیکل سوار راہ گیر خاتون جاں بحق جبکہ شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضویہ سوسائٹی ، بلال کالونی، سر سید احمد خان ، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اورتھانہ بلال کالونی کی حدود میں مختلف واقعات پیش آئے ہیں ،ڈسٹرکٹ سینٹرل ضلعی پولیس افسر کی ہدایت پر تھانیداروں نے علاقوں میں کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ، تھانہ رضویہ سوسائٹی کی حدود میںمبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ڈکیت علی ولد ریحان کو ساتھی سعید ولد گل اعظم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھانہ بلال کالونی کی حدود میں دوران پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکوؤ زخمی حالت میں گرفتار جبکہ راہ گیر خاتون موٹر سائیکل پر جاتی ہوئی جاں بحق ہو گئی ، تھانہ جوہر آباد پولیس نے سنگین نوعیت کے اقدام قتل جرائم میں ملوث مفرور ملزم رضا ڈان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا سر سید پولیس نے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت زخمی ہوا ، جس کی شناخت محمد عارف ولد ملک افضل کے نام سے ہوئی جبکہ ساتھی ملزم محمد عدیل ولد فضل کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، نیو کرچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کا ڈکیتوں سے ٹاکرا سیکٹر بی 6 صدیق آباد قبرستان کے قریب ہوا ، جس میں زخمی ڈکیت دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ، زخمی ملزم بلاول ولد مرزاجبکہ دیگر ساتھی میں اسماعیل ولد گھانجی بخش اور رفیق ولد علی جان کے نام سے شناخت ہوئے ہیں، دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی شادی حال میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث ملزم عادل ولد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھوں کی تلاش جاری ہے ۔