میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریکوڈک قانون سازی ،2 اتحادی جماعتوں کا وفاقی کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ

ریکوڈک قانون سازی ،2 اتحادی جماعتوں کا وفاقی کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔سینیٹ میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل منظور کرلیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا، دونوں جماعتوں کے وزراء احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی نے معاہدے کو اٹھارھویں ترمیم کے خلاف قرار دیا ہے، بائیکاٹ کرنے والے وزراء میں آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم اور مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں